الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نےبلدیاتی انتخابات کے آزادانہ،منصفانہ اور پرامن انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

مظفرآباد(آئی اے اعوان)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے 27 نومبرکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے آزادانہ،منصفانہ اور پرامن انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے پولنگ سٹاف سے بدتمیزی،لڑائی جھگڑا کرنے پولنگ ایجنٹ کے امیدوار کونااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے پولنگ والے دن کیلئے سخت ترین ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے سیاسی جماعتوں، پولنگ ایجنٹس اور امیدواروں اور ان کے حمایتیوں کیلئے جاری کیئے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ والے دن اسلحہ کی نمائش اور پولنگ سٹیشن کے اندر ساتھ لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے پولنگ سٹیشن کے قریب ہوائی فائرنگ پٹاخوں آتش گیر مواد کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی

بیلٹ پیپر یا بیلٹ باکس کو نقصان پہنچانے یا چھیننے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی پریذائیڈنگ آفیسر یا الیکشن عملہ سے بدتمیزی لڑائی جھگڑا کرنیوالے پولنگ ایجنٹ کا امیدوار نا اہل قرار دیا جائے گا ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی ہو گی ووٹر امیدواران یا مجاز الیکشن پولنگ ایجنٹ کے علاوہ ریٹرننگ آفیسر کے موثر اجازت نامہ کے بغیر پولنگ سٹیشن پر جانے کی اجازت نہ ہو گیضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دفعہ 106 ذیلی دفعہ 5 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

close