اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے ریاستی تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مجوزہ ترامیم جن کا سوشل میڈیا پر خاصہ واویلہ ہے لیکن آزادکشمیر کی حکومت اور سیاسی قیادت مل بیٹھ کر اس معاملے کو سلجھائیں گے۔ آزادجموں وکشمیر کونسل کا حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان کے درمیان محض رابطے کا کام ہے اور یقینی طور پر اس سے زیادہ اختیار دینا مناسب نہیں ہو گا۔
اگر ایسا ہوا تو ہم مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کو کمزور کریں گے تاہم ممبران کشمیر کونسل کو اُن کا استحقاق اور حق دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ممبران کشمیر کونسل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفد میں ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق خان،ممبر کشمیرکونسل شجاع راٹھور اور ممبر کشمیر کونسل یونس میر شامل تھے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آزادجموں وکشمیر کونسل کا رول محض اتنا ہے کہ وہ حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان کے درمیان رابطے کا کام کرتی ہیں جبکہ اس سے زیادہ اختیار دینا کسی طرح سے مناسب نہیں ہوگا کیونکہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو اس سے مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف کمزور ہو گا۔ جبکہ کشمیر کونسل کے ممبران کو اُن کا حق اور استحقاق دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں