مظفر آباد، معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نیئر کا نو تعمیر شدہ پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز وماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر کا نو تعمیر شدہ پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ۔ محکمہ کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹرز اطلاعات امجد حسین منہاس، محمد بشیر مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دریں اثناء معاون خصوصی کو محکمہ کے تمام شعبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انفارمیشن آفیسرز قراۃ العین شبیر، محمد سہیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ عبد الباسط نے انہیں اپنے اپنے شعبہ جات کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی چوہدری رفیق نیئر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات محدود وسائل کے باوجود بہترین کام کر رہا ہے۔ پی آئی ڈی کمپلیکس کی تعمیر سے محکمہ کو بہترین دفتری مکانیت میسر آئی ہے۔ محکمہ کو ٹرانسپورٹ،بجٹ اور ٹیکنیکل سٹاف کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت کا بہت اہم محکمہ ہوتا ہے۔اس لیے اس محکمہ کو دیگر محکموں سے منفرد نظرآنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کومیڈیاکے جدید چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لیے مزید وسائل فراہم کریں گے تا کہ آزاد کشمیر حکومت کی بہترین انداز میں پبلسٹی ممکن ہو اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میڈیا کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔محکمہ اطلاعات کو مزید وسائل فراہم کریں گے۔آفیسران اور سٹاف محنت اور لگن سے کام کریں ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے۔ محکمہ کی ترقیاتی سکیم میں کئی سالوں کام کرنے والے سٹاف کو نارمل میزانیہ پر لانے کے اقدامات عمل میں لائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں