وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایک اور وعدہ وفا، مظفر آباد کے شہریوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ میت وین سروس کا آغاز کر دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم تنویر الیاس خان نے دارالحکومت مظفرآباد کے عوام کے ساتھ ایک اور وعدہ وفا کر دیا،دارلحکومت مظفرآباد کے باسیوں کے لیے پہلی مرتبہ ترقیاتی ادارہ کے زیراہتمام جدید سہولتوں سے آراستہ میت وین کی سروس کا آغاز کر دیا، وزیر لوکل گورنمنٹ و ترقیاتی ادارہ مظفرآباد خواجہ فاروق احمد نے آج جمعہ کے روز میت وین کی چابیاں چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی کو دیکر مظفرآباد شہر کے باسیوں کے لیے اس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر ادارے کے ممبرٹیکنیکل اعجاز احمد چیمہ نے وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد اور چئیرمین ترقیاتی ادارہ کو میت وین کا معائنہ کروایا۔معائینہ کے دوران انکے ہمراہ ترقیاتی ادارہ کے آفسیران خواجہ شوکت عبداللہ، جمیل مغل، ساجد مغل، ارشاد شیخ، بشیر میر، راجہ رفیق، خواجہ اویس، خواجہ ارشد، مقصود لون، عبدالرشید مغل، ایوب بیگ، طفیل شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کے بڑے شہروں کی بڑھتی آبادی اور اس تناسب سے قبرستان کے رقبے کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر جہاں قبرستان کے رقبہ جات میں اضافے کے لیے ایک منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے وہاں پر بڑے شہروں کے لیے تین میت وین دینے کا اعلان کیا تھا جس میں سب سے پہلے مظفرآباد کے شہریوں کے لیے ترقیاتی ادارہ کو یہ جدید میت وین فراہم کی ہے تاکہ لوگوں کو اپنے پیاروں کو قبرستان تک لے جانے میں مشکلات میں کمی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ میری لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس میت وین کو ذاتی گاڑی سمجھ کر استعمال کریں اور اسکی مینٹیننس کا خاص خیال رکھیں تاکہ ہر کوئی اس مفت سہولت سے مستفید ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مظفرآباد میں وینٹی لیٹر والی ایمبولینس کی کمی کے ہیش نظر اس میت وین میں وینٹی لیٹر نصب کیا جائے تاکہ اسکو بطور ایمبولینس میں استعمال کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم ترقیاتی ادارہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سنڈھ گلی کے مقام پر ایک بڑا رقبہ قبرستان کے لیے دیا جس سے دارلحکومت کے لوگوں کو سہولت میسر آئی گی۔ اس موقع پر چئیرمین ترقیاتی سید اظہر گیلانی نے کہا کہ ہم وزیراعظم تنویر الیاس سمیت وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد کے شکرگزار ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مظفرآباد شہر کے لیے میت وین فراہم کیی۔انہوں نے کہا کہ اس میت وین مفت فراہمی اج ہی سے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا ٹرانسپورٹ سیکشن فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ ازادکشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گے ہر وعدے کو پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت کی ہدایت کے مطابق اس میت وین میں وینٹلیٹر بھی نصب کیا جائے گا تاکہ اسکو ضروت کے طور پر بطور ایمبولینس بھی فراہم کیا جائے۔۔۔۔

close