خیبرپختونخواہ نے سندھ کو ایک کے مقابلے میں دوگول سے شکت دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی

مظفرآباد / راولاکوٹ (آئی اے اعوان) آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے سندھ ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ۔

راولاکوٹ آزادکشمیر کے ہاکی اسٹیڈیم میں سندھ اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے میچ کھیلاگیا کھیل کے پہلے ہاف میں چوتھے منٹ پر خیبرپختونخواہ کے کھلاڑی اسامہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی کھیل کے 45 منٹ پر اسامہ نے دوسراگول کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا جبکہ سندھ کی ٹیم کے کھلاڑی عدنان نے دوسرے ہاف 48 منٹ پر گول کیا خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے سندھ کی گول پوسٹ پر حملے کیے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی سندھ کی ٹیم نے خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے سندھ سے ایک کے مقابلے دو گول سے میچ جیت کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close