راولاکوٹ، پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ،پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں خیبر پختونخوا اور سندھ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں

مظفرآباد / راولاکوٹ (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے محکمہ کھیل امور نوجوانان اور ثقافت کے زیر اہتمام وادی پرل راولاکوٹ میں جاری آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ میں پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں خیبر پختونخواہ اور سندھ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئیں۔راولاکوٹ آزادکشمیر میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کی ٹیم نے خیبرپختونخواہ کی ٹیم کو صفرکے مقابلے میں دوگول سے شکست دیکر فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کیا

پینجاب کی جانب سے ٹیم کپتان عمیر رانا نے پہلے ہاف کے 26 ویں منٹ پلنٹی سٹروک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف کے 56 ویں منٹ پر علی مرتضیٰ نے گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اسلام آباد کی ٹیم کی طرف سے پہلے ہاف کے 19 ویں منٹ میں پہلاگول ذیشان دوسرااور تیسراگول عثمان نے 26 ویی اور 28 ویں منٹ میں کیا جبکہ چوتھا گول دوسرے ہاف میں کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا پنجاب کے ٹیم کیپٹن عمیر رانا اور اسلام آباد کے کپتان صدیق ملک فائنل میں فتح کا تاج اپنے سر پر سجانے کیلئے پرعزم ہیں سیمی فائنل میں شکست کا سامناکرنے والی ٹیم سندھ کے ٹیم کیپٹن عبداللہ نے اپنی شکست کا ذمہ دار ناقص کھیل کو قرار دیا جبکہ خیبر پختونخواہ کی ٹیم کیپٹن نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے مسنگ کی جسکی وجہ سے ہم ہارگئے۔۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بناسکیں آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتہ شام چار بجے اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close