مسئلہ کشمیر پر توجہ کے لیےجرمنی،جاپان، ساوتھ افریقہ جیسے ممالک میں بھی جانا چاہیے،اقوام عالم کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ضروری ہے، راجہ فاروق حیدر کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

مظفرآباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر رہنما اور آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکا، گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے۔

اسلام آباد مین وفاقی مشیر برائے امور کشمیر وگلگت بلستان قمرزمان کائرہ کی میزبانی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہ ہمیں جرمنی،جاپان، ساوتھ افریقہ جیسے ممالک میں بھی جانا چاہیے اور کشمیر کے مسئلہ کی طرف متوجہ کرانا چاہیے، اقوام عالم کو بتانا چاہیے کہ بھارت کشمیر میں مظالم کی انتہا کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک پر زور دینا چاہے کہ وہ بھارت سے تجارتی تعلقات پر غور کرِیں، ہم وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور پوری پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں کہ وہ کشمیر پر اواز اٹھا رہے ہیں اسے موثر بنانے کی ضرورت ہے آل پارٹیز کانفرنس میں صدر آزاد جموں وکشمیر، وزیراعظم آزاد کشمیر، سابق صدور و سابق وزراء اعظم سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور حریت رہنماؤں نے شرکت کی۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہم نے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے کشمیر کے حوالے سے تجاویز رکھی تھی اورشاہ محمود قریشی کو تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے گیارہ نکات پیش کئے لیکن ہم ان گیارہ نکات پر وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کا انتظار ہی کرتے رہ گئے۔

انہوں نے کہ ان تجاویز پر عملدرامد کی ضرورت ہے وزارت خارجہ میں کشمیر پر ایک سیل بنا تھا صرف دو میٹینگز ہو ئیں جن میں ہمیں بلایا لیکن اس کے بعد کوئی میٹینگ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو خود اپنا کیس دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع دیا جاے کشمیریوں کی بات زیادہ توجہ سے سنی جاے گی اس کا زیادہ اثر پڑے گا اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیر کو ترجیع اول میں رکھا جائے، کشمیریوں نے اپنا حق ادا کیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ میں ذمہ داری سے کہتا ہوں پچھلے چار سال میں ہمارے سفارتخانوں نے کشمیر پر متحرک کردارادا نہیں کیا، ہمیں 35اے کے بارے میں کھل کر بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی معیشت اور پاکستان کی معیشت کا موازنہ ضرور کرنا چاہئے لیکن ہمیں زمینی حقائق پر بات کرنی چاہئے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ یو اے ای سے بات کی جائے کہ وہ بھارتی ظلم کے شکار مقبوضہ جموں کشمیر میں سرمایہ کاری نہ کرے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستانی پاکستان کو دھوکہ دے سکتا ہے لیکن کوئی کشمیری پاکستان کو دھوکہ نہیں دے سکتا، میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں اگر خفیہ رائے شماری ہوتو عمر عبد اللہ بھی پاکستان کو ووٹ دیں گے۔۔۔۔

close