مظفر آباد، حادثات و موسمی اثرات سے ناکارہ ہونے والی گاڑیوں کی نیلامی، 5 کروڑ 45 لاکھ 49 ہزار 963 روپے کی آمدن ، کسی کو نوازنے کے تاثر کی تردید

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر حکومت نے غیرملکی اور عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل ہونے والے منصوبوں میں استعمال ہونے والی حادثات اور موسمی اثرات سے ناکارہ ہونے والی گاڑیوں کو حکومت کے نام رجسٹرڈ کروا کر نیلام کرنے سے 5 کروڑ 45 لاکھ 49 ہزار 963 روپے کی آمدن ہوئی ہے ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں اس تاثر کی نفی کی ہے بعض افراد یا افسران کو نوازاگیا ہے

ترجمان کے مطابق گاڑیوں کی نیلامی کے عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا پراجیکٹس کیلئے منگوائی گئی گاڑیوں کو محکمہ ان لینڈ ریونیو کی مشاورت اور رضامندی سے آزادکشمیر حکومت کے نام رجسٹریشن کیلئے ایکٹ میں ترمیم کر کے قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں اور آئندہ بھی آزادکشمیر حکومت اسی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اس نوعیت کی گاڑیوں کو مفاد سرکار میں نیلام کیا جائے گا۔۔۔۔

close