پاک فوج کے زیر اہتمام وادی نیلم میں نوسدہ نوسیری کے مقام پرشجرکاری مہم کا آغاز

نیلم ویلی (پی آئی ڈی) پاک فوج کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح وادی نیلم میں نوسدہ نوسیری کے مقام پرجمعہ کے روز شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ پاکستان آرمی کے میجر محمد عمر اور کیپٹن خالد خان آفریدی کی زیر نگرانی ہزاروں پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مظفرآباد شہباز خان، اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ، ایس ایچ او پنج گراں، وی ڈی سی ممبران، سکول کے اساتذہ وطلبا اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھر پور حصہ لیا۔میجر محمد عمر اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مظفرآباد نے شجرکاری کی اہمیت و افادیت عوام تک پہنچانے کے لئے آگاہی لیکچر بھی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ درخت زندگی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ اس وقت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کے حل کی طرف بڑھ رہی ہے پودہ جات لگا کر موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے اور اپنے فضائی ماحول کو صاف و شفاف بنایا جا سکتا ہے۔موجودہ مہم کے دوران آزاد کشمیر بھر میں مختلف مقامات پر ہزاروں پودے لگائے جائیں گے اور پا ک فوج اس قومی فرِیضہ کی ادائیگی میں صِف اوّل میں کام کر رہی ہے۔۔۔

close