23مارچ کے لانگ مارچ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھرپور شرکت کرے گی، شاہ غلام قادر کا اعلان

کھوئی رٹہ(آئی این پی)چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن آزادکشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس چکے رہے ہیں، اس حکومت کو مزید وقت دینا عوام کے ساتھ زیادتی ہے پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بھی نا اہلوں پر مشتمل ہے جو صرف عوام کو دکھ تکلیف دینے کے سوا کچھ نہیں کر رہی ہے آزادکشمیر حکومت خود اپنی نا اہلی کے بوجھ سے گرے گی 23مارچ کے لانگ کے لانگ مارچ میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر بھرپور شرکت کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان کی رہائش گاہ منجوال میں کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان،سابق امیدواران اسمبلی ملک ذوالفقار،راجہ ایاز احمد خان،راجہ رزاق خان،سابق ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی،کرنل (ر) محمد معروف،حلقہ کھوئی رٹہ کے صدر راجہ نوید مروت خان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری عبدالقادر بٹ اور دیگر بھی موجود تھے شاہ غلام قادر نے مزید کہاکہ پورے آزادکشمیر میں گراس روٹ لیول سے تنظیم سازی کی جارہی ہے یونین کونسلز سے لیکر ضلعی رنظیم سازی ے بعد مرکز کی تنظیم سازی کی جائے گی مسلم لیگ ن کی آرگبنایزنگ کمیٹیاں کارکنان کی مشاورت اور جمہوریت کے تقاضوں کے عین مطابق تنظیم سازی کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کی کشمیر پالیسی نہیں ہے بلکہ 5اگست 2019؁ء کے بعد کے اقدامات سے صاف نظر آرہا ہے کہ حکومت پاکستان نے انڈیا کے اقدامات کو تسلیم کر لیا ہے جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے تقسیم کشمیر نہیں ہونے دینگے

ہماری منزل آزادی ہے انہوں نے کہاکہ حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اور میاں نواز شریف کے امیدواروں کے خلاف ووٹ ڈالنے والے کس منہ سے اپنے آپ کو ن لیگی کہتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف جماعتی طریقہ کار کے مطابق کاروائی ہو گی انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں مستقبل ن لیگ کا ہے ہم میاں نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ کھڑے ہیں 23مارچ کو لانگ مارچ میں اسے ثابت کریں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close