وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا نیلم پہنچنے پر جگہ جگہ تاریخ ساز استقبال

نیلم (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی ایک روزہ دورہ۔ نیلم پہنچنے پر جگہ جگہ تاریخ ساز استقبال۔ وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا استقبال کرنے کیلئے عوام کا جم غفئر سڑکوں پر نکل آیا۔ مختلف مقامات پر کار کنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا گیا۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی اپنے پہلے دورہ نیلم پر پہنچے تو ان کے ہمراہ وزرا حکومت دیوان علی چغتائی، چوہدری رشید، محترمہ شاہدہ صغیر، پارلیمانی سیکرٹری پیر مظہر سعید، سابق وزیر حکومت سردار گل خنداں اور چیئرمین ایم ڈی اے اظہر گیلانی بھی تھے۔

چلہانہ کے مقام پر وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا سابق امید وار اسمبلی راجہ الیاس خان، چئیرمین ترقیاتی ادارہ نیلم سید صداقت حسین شاہ، سابق وزیر حکومت مفتی منصور الرحمن، سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول نے مختلف مقامات پر کارکنان کے ہمراہ فقید المثال استقبال کیا۔ کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے محبوب قائدکو ویلکم کہتے رہے۔ وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی زندہ باد، جیوے جیوے قیوم نیازی جیوے کے فلگ شگاف نعروں سے نیلم کی فضا بھی گونجتی رہی۔ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے مختلف مقامات پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیلم والو آج آپ بازی لے گئے ہیں، یہ تاریخ ساز استقبال اور آپ کی محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔وزیر اعظم کے دورہ کے دوران نیلم بھر کو استقبالی بینرز سے مزین کیا گیا تھا جن پر عمران خان اور سردار عبد القیوم خان نیازی کے حق میں نعرے اور تحریریں درج تھیں۔۔۔۔

close