اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی سیاسی امورکی انچارج فریال تالپورنے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں، پوری پاکستانی قوم آج بھی جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حق خودارادیت مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی جنگ لڑی ہے،
قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کشمیری عوام کے سب سے بڑے وکیل تھے، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم اعلان کیا تھا کہ پاکستان ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منائے گا، سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سفارتی محاذ پر جنگ لڑی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِقیادت پیپلزپارٹی کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں