آزاد کشمیر، مسائل کو وسائل کے ذریعے حل کر رہے ہیں،وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کی وفود سے بات چیت

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ مسائل کو وسائل کے ذریعے حل کر رہے ہیں۔ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دیکر عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا ہے۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں قائم حکومت نے لوگوں کو سہولتوں کی فراہمی کے ترقیاتی مشن پر عمل پیرا ہے۔ریاست کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کا ترقیاتی ویژن ہی ہمارا ماٹو ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا طرہ امتیاز اس کے ترقیاتی اور فلاحی کام ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی ممالک عمران خان کے ویژن کو مسلسل سراہا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیا بھر میں ان کے کام کی لگن کی وجہ سے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت کے دوران آزادکشمیر بھر میں میں شاہراہوں کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ دیہی علاقوں کی سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں گھر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوے لوگوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں