آزاد کشمیر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرصدارت ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس،ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے 10منصوبے منظور کر لیے گئے

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)آزادکشمیر ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیرصدارت آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کارواں مالی سال کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، ڈویلپمنٹ اتھارٹی، صحت، سماجی بہبود و ترقی نسواں، تعلیم، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے 10منصوبے منظور کر لیے گئے۔

اجلاس میں حکومت پاکستان کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو لنک اور متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبا ن اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے زیر انتظام عثمانیہ مسجد، ڈی ایچ کیو مسجد اور مسجد خلفائے راشدین نڑول مظفرآباد کی تزین و آرائش، ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوٹلی کا سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کا منصوبہ، تعلیمی اداروں کی اراضی کے بقایا معاوضہ جات، زرعی ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دینے اور آزادکشمیر میں ٹیلی ہیلتھ مراکز کے قیام کے منصوبہ جات منظور کیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمو دچوہان نے کہا کہ آزادکشمیر میں ترقیاتی عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔ تمام محکمہ جات اپنے اپنے ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ ان کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ ۔۔۔

close