ڈپٹی کمشنر مظفر آباد کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام میںدکانداروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کے تحت دوکانداران/تاجران کی رجسٹریشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآبادراجہ عارف محمود، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی سردار عبدالقادر، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآبادرورل مدثر فاروق،اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ نصیرآبادقاضی وسیم، سوشل ویلفیئر آفیسر مظفرآبادمختار اعوان، REنیشنل بنک آف پاکستان مظفرآبادعبدالواجد عباسی،نیشنل بنک آف پاکستان مظفرآباد کے افتخار احمد اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP محمد بلال خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے ایریاز کے تاجران سے میٹنگ کر کے احساس راشن پروگرام کے تحت انھیں رجسٹرڈ کرنے میں نیشنل بنک آف پاکستان (NBP) کی معاونت کریں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق افراد جو احساس راشن پروگرام کے تحت استفادہ حاصل کر سکیں گے، ان کی تفصیل اسسٹنٹ کمشنر ز کو فراہم کریں گے۔ہر تحصیل کے چھوٹے بڑے بازاروں سے کم از کم 20دوکانداران کو NBPکی جانب دیئے جانے والے احساس راشن پروگرام کے پورٹل پر رجسٹرڈ کیا جائیگا جہاں سے مستحق افراد جو احساس راشن پروگرام کے تحت استفادہ حاصل کر سکیں گے، راشن خریدیں گے۔ رجسٹرڈ دوکانات کے باہر بینرز آویزاں کیئے جائیں گے تا کہ عوام الناس کو آگاہی ہو سکے۔

کی گئی کاروائی کی نسبت کارکردگی رپورٹ 17جنوری2022تک دفتر ڈپٹی کمشنر میں ارسال کی جائیگی۔۔۔۔۔۔

close