مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر مظفرآبادندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس مبارک 2022ء (13تا 21جنوری 2022)کے دوران تقاریب کیلئے کیئے جانے والے انتظامات اور سیکورٹی کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس یٰسین بیگ‘‘ مہتمم تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ ڈویژن عمران مختار، مہتمم برقیات راجہ محمد رئیس، ڈی ایس پی ٹریفک ذاکر اقبال‘PHS محکمہ صحت عامہ زاہد اقبال اعوان، اسٹیٹ آفیسر میونسپل کارپوریشن سید عبدالباسط شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خالد محمود قریشی‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اوقاف ظہیر احمد قاضی‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اوقاف راجہ عمران الطاف ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ جات کیے گئے کہ عرس مبارک اور میلہ کی تقاریب کے دوران مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس فورس کی شفٹ وائز مامورگی کیلئے جامعہ پلان مرتب کیاجائے گا۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ایکسٹراپولیس نفری کی تعیناتی کے علاوہ واک تھروک گیٹ کی تنصیب بھی کی جائے گی۔دوران تقریبات ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کیلئے موثر پلان ترتیب دیا جائے گاتاکہ کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔عرس مبارک کی تقریب کے دوران محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا اور جائے تقریبات پر متبادل کے طور پر جنریٹر کا بندوبست کیاجائے گا۔عرس مبارک کے ایام کے دوران دربار سہیلی سرکار میں پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جائیگی۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نبردآزماء ہونے کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ کا ایک ٹینکر ہمہ وقت دربار کے قریب موجود رہے گا۔ عرس مبارک اور میلہ کی تقاریب کے دوران سرچ اینڈسویب کے علاوہ ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کو معہ ایمرجنسی سٹاف مامور کیاجائے گا۔
تقاریب کو محکمہ صحت عامہ اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم کے ذریعہ کوردیا جائے گا۔جس میں میڈیکل کا عملہ ہمہ وقت شفت وائز موجود رہے گا۔ جس کی تفصیل دفتر ڈپٹی کمشنر اور دفتر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس میں فراہم کی جائے گی۔ سیکیورٹی کیلئے کیمرہ جات کی تنصیب باقاعدہ سروے کے بعد کی جائے گی جس کی نگرانی محکمہ پولیس کے کنٹرول میں ہوگی۔قوالی اور مچ وغیرہ کی محافل کوبہرصورت رات 11بجے اختتام کیاجائے گا۔لنگرکی تقسیم کیلئے باقاعدہ Mechnisimطے کیاجائے گا تاکہ اس دوران کوئی بدنظمی پیدا نہ ہو۔ دربار پر مامورخادمین کو وردی کے علاوہ کارڈ جاری کیے جائیں گے جو اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور ان کی تفصیل دفتر ڈپٹی کمشنر اور دفتر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس میں فراہم کی جائے گی۔دوران عرس مبارک محکمہ صحت عامہ کی ویکسینشن ٹیمیں مامور کی جائیں گی جو موقع پر ایسے افراد جن کی ویکیسنیشن نہ ہوئی ہے کو Vaccinateکیاجائے گا۔ یہ ٹیمیں شفٹ وائز ہمہ وقت دربارکے انٹری گیٹس پر ماموررہیں گی۔دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد سے ان ٹیموں کی تفصیل دفتر ڈپٹی کمشنر اور دفترسینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس میں فراہم کی جائے گی۔ دوران عرس کسی کو منشیات استعمال کرنے کی اجازت نہ ہوگی اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی طے کی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں