وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات، سیاسی، حکومتی اور ترقیاتی امور پر بھی بریفنگ ، میگا ترقیاتی پیکج پر بھی گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے قانون سازی سمیت33بلز پارلیمنٹ سے منظور کروانے پر مبارک باد پیش کی اور کہاکہ آزاد کشمیر میں بھی جلد قانون سازی کر کے اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کاحق دیں گے۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے سیاسی، حکومتی اور ترقیاتی امور پر بھی بریفنگ دی،ملاقات میں میگا ترقیاتی پیکج پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے وزیراعظم پاکستان کا آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنا کر آزاد کشمیر کو کرپشن سے پاک اور خوشحال ریاست بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام وزیراعظم پاکستان کواپنا محسن سمجھتے ہیں۔

عمران خان نے جس انداز میں تحریک آزاد ی کشمیر کو اجاگر کیا اْس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور اب آزادکشمیر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی اس بات ثبوت ہے کہ وہ کشمیر یوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close