وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے یو این ڈی پی پاکستان کے وفد کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے یو این ڈی پی پاکستان کے وفد کی ملاقات۔وفد کی قیادت یو این ڈی پی کے پاکستان میں نمائندہ مسٹر نٹ اوسٹبی نے کی۔وفد نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو یو این ڈی پی کی کارکردگی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پیش کی اور آزاد کشمیر میں یواین ڈی پی کے ترقیاتی، ہیومن ڈویلپمنٹ کے پروگرامز سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد نے آزاد کشمیر میں ای گورننس، تعمیر و ترقی سمیت دیگر عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہم یہاں لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا چاہتے ہیں، حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم ہے، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔۔ وزیراعظم نے یو این ڈی پی کے آزاد کشمیر میں کام کو بھی سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close