چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان اورججز کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات

مظفر آباد (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی قیادت میں سپریم کورٹ کے ججز نے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کی۔ وفد میں جسٹس سردار رضا علی خان، جسٹس خواجہ نسیم، ایڈھاک جج جسٹس یونس طاہر شامل تھے۔

اس موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے ایڈھاک جج کی تعیناتی پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈھاک جج کی تعیناتی سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے علیحدگی میں بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے سلسلے میں مشاورتی عمل جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ ججز کی تعیناتی کا مرحلہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔۔۔۔

close