حکمت عملی طے پا گئی، وزیر اعظم عمران خان سے سردار عتیق احمد خان کی ملاقات، وزیر اعظم آفس کا مؤقف بھی آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم آفس نے وزیرِ اعظم عمران خان سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آزاد کشمیر کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں (پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس ) اپنے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں شریک ہوں گی تاہم کشمیر کے مسئلے پر دونوں پارٹیاں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے دونوں پارٹیاں مل کر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔ ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر کیانی بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close