مسلم لیگ ن ملک ارشاد کی سردار عتیق احمد خان سے ملاقات، مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کا نیلم ویلی میں گراف بلند، امیدوار اسمبلی پیر سید عبداللہ شاہ مظہر کی شمولیت کے بعد سابق چیئرمین و مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن ملک ارشاد نے اپنی برادری سمیت مجاہد منزل میں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار لی۔ نئے شامل ہونے والوں کو سردار عتیق احمد خان نے ہار پہنا ء کر خوش آمدید کہا، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس 2021 کے الیکشن کا سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں شاندار انداز میں مقابلہ کریگی،اللہ تعالی انھیں صحت و کامرانی عطاء فرمائے، آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے، اللہ تعالی نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی جانب موڑ دیئے ہیں، حالات اقتدار کی جانب بڑھ رہے ہیں، کانفرنسی کارکنوں کا الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جو ش و خروش اس بات کی دلیل ہیکہ ریاستی عوام مسلم کانفرنس کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو استقامت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ہم ان کی جرات و وفا کو سلام پیش کرتے ہیں، نظریاتی کارکن وہ ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں استقامت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے، مشکلیں زندگی کا حصہ اور آزمائش ہے، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، نوجوان اور کارکن مسلم کانفرنس اور قوم کا اثاثہ ہیں، مسلم کانفرنس کے مخالفین کو ہمیشہ ناکامی سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ نیلم سے ملک ارشاد ودیگر کی مسلم کانفرنس میں شمولیت آمدہ الیکشن میں کامیابی کی نوید ہے، نیلم کے کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، انشاء ایک بار پھر نیلم سے بھمبر تک کارکنوں میں موجود ہو کر الیکشن کی مہم کا آغاز کروں گا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آکر کارکن مسلم کانفرنس میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی عوام نظریات کے ساتھ چلنا پسند کرتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور اقتدار میں نظریات و افکار دور دور تک نظر نہیں آیا، اب آخری دنوں میں مختصر کابینہ کے دعوئے دار وزیر وں کی فوج ظفر موج کے بعد مشیروں اور کوآڈینیٹرز کی تعیناتیوں کا لولی پاپ دے کر بے وقوف بنا رہے ہیں، مسلم لیگ ن سمیت دیگر پارٹیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو بویا جاتا ہے وہی کاٹا جاتا ہے، سردار عتیق احمد خان نے مذید کہا کہ حکومت کی جانب سے کرونا وباء کو کنٹرول کرنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ان میں شہری اپنا بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں، ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکتے ہیں، بہتری ایسی میں ہے کہ احتیاط کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی زندگیاں بچا سکیں،اس موقع پر مسلم کانفرنس نیلم کے سرگرم رہنماء و مرکزی رابطہ سیکرٹری عبدالمجید مغل،یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر سید یاسر کاظمی ودیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

close