ڈاکٹر عذرا لطیف اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) حلقہ ایل 21 پونچھ 3 سے جنرل ر رحیم کی بھانجی و ٹھکیدار لطیف کی صاحبزادی ڈاکٹر عذرا لطیف اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی أٸی أزادجموں و کشمیر میں شامل ہو گٸیں۔اس بات کا اعلان انھوں نے أج یہاں پی ٹی أٸی أزادجموں و کشمیر کےمرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام أباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان

محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عذزرا کے ہمراہ پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مسزغزالہ شوکت ,عمران عارف, احسن رشید خان, روبہ شوکت اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈاکٹر عذرا لطیف اور انکے ہمراہ شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش أمدید کہتے ہوٸے کہا کہ أپ لوگوں کی پارٹی میں شمولیت باعث تقویت ہے۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں أکر خواتین کو مساوی حقوق دے گی۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں 33فیصداضافہ کیا جائے گا۔خواتین کو معاشرے میں بااختیار بنایاجائے گا تاکہ خواتین دیگر خواتین کے لیے فعال کردار ادا کر سکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز پارلیمانی بورڈ کر رہا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کے امیدواروں کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا اوراسکے بعد جلد ہی باضابطہ طور پر باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر دی جائے گی۔پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر انشاء اللہ بھاری اکثریت سے أزادکشمیر کے انتخابات میں کامیاب ہوکرایک ایسی حکومت تشکیل دے گی۔ جو عوامی حکومت کا حقوق کا پرچم بلند کرکےآزاد کشمیر میں عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔ہم اقتدار میں آکر آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی حقوق اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔۔۔۔

close