سردار عتیق احمد خان کی دینی و روحانی شخصیت میاں محمد شفیع جھاگوی سرکار کے مزار پر حاضری

مظفرآباد (پی این آئی) قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی دینی و روحانی شخصیت میاں محمد شفیع جھاگوی سرکار کے مزار پر حاضری، چادر پوشی کے بعد ملک کی سلامتی اور میاں محمد شفیع جھاگوی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد

خان نے دور روزہ دورے کے دوران دارلحکومت مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزارا، عوامی وفود سے ملاقاتیں اور اس کے بعد الحاج میاں شفیع جھاگوی کے گھر جاکر ان کے صاحبزادگان میاں رفیق جھاگوی، میاں شفیق جھاگوی، میاں عتیق جھاگوی، میاں شریف جھاگوی، میاں دانیال جھاگوی اور ان کے بھتیجے میاں عبدالقدوس اسحاقی سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے کہا کہ میاں شفیع جھاگوی روحانی شخصیت تھے وہ نہ صرف نیلم مظفرآباد کے بزرگ شخصیت تھے بلکہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں بھی ولی اللہ کے طور پر جانے جاتے تھے ان کے مریدین کا بہت بڑا وسیع حلقہ تھا جنہوں نے ان سے روحانی فیض حاصل کیا تھا، دھرتی سے علمائے کرام ولی اللہ لوگوں کا پردہ کر جانے سے مسلمان روحانیت سے فیوض اور برکات سے محروم ہو جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے نقدش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔

close