خواتین مسلم کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تا کہ مسلم کانفرنس انتخابات میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرے، سردار عتیق احمد خان

دھیرکوٹ (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کا کسی بھی معاشرتی اور سیاسی تبدیلی میں اہم کردار ادا ہوتا ہے۔ مسلم کانفرنس خواتین کوسیاست میں باوقار مقام دینے پر یقین رکھتی ہے۔تحصیل دھیرکوٹ شعبہ خواتین کی نومنتخب باڈی کی تقریب

حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات مسئلہ کشمیر اور آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہاکہ خواتین آزادکشمیر کی آبادی کا موثر حصہ ہے خواتین کو ترقی کے سفر میں شریک کر کے ہی ترقی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس خواتین کو جائز اور باوقار مقام دینے پر یقین رکھتے ہیں۔خواتین نے تحریک آزادی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی خواتین تاریخی قربانیاں دے رہی ہیں۔ سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ خواتین مسلم کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ مسلم کانفرنس انتخابات میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے انتخابات بہت سے حوالوں سے اہم ہیں اور پارٹی کے لئے کارکن کو اس اہمیت کو سامنے رکھ کر اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔تقریب میں پونچھ ڈویژن کے صدر میجر(ر) نصراللہ خان،دھیرکوٹ کے صدر انقلاب عباسی،راجہ جنید خان، ملک عمان،عرفان عباسی،اویس کاظم عباسی کے علاوہ تقریب سے شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری بشریٰ چشتی راجہ، شاہدہ تبسم عباسی، نومنتخب صدر نسرین راجہ، جنرل سیکرٹری عظمیٰ عباسی،نصرت شکیل،ساغر آزاد،عظمی پرویزو دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل جب سردارعتیق احمدخان حلف برداری کی تقریب میں پہنچے تو

وہاں موجود شرکاء اور خواتین نے ان کاشاندار استقبال کیا۔دریں اثناء قائدمسلم کانفرنس نے چمیاٹی میں بگلہ پھگواڑی روڈ کاسنگ بنیاد رکھا اور فیتہ کاٹا۔ بعدازاں قائدمسلم کانفرنس نے صدر مسلم کانفرنس غربی باغ سردار انقلاب عباسی کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی بعدازاں قائدمسلم کانفرنس ارجہ میں راجہ محمد نثار خان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔چمیاٹی میں چیئرمین سرادر خورشید عباسی کی تیماداری کی۔۔۔۔

close