بیرسٹر سلطان محمود کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ون آن ون تفصیلی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر اہم تفصیلی ون آن ون ملاقات۔دوران ملاقات آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سمیت اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال۔

بیرسٹر سلطان محمود نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تیاریوں اور پارٹی امور سے متعلقہ صورتحال سے وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ و وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ اانتخابات میں عمران خان کے نظریے پر کاربند اور اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو سامنے لائیں گے۔انشاء اللہ آزاد کشمیر کے عوام پی ڈی ایم کے کرپٹ اور غیر فطری اتحاد کو مسترد کریں گے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے – کشمیری بھائیوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور ان کے جائز حق، حق _خودارادیت کے اصول تک، پاکستان ہر عالمی فورم پر، ان کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ نے آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو متحرک بنانے کے حوالے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشوں کو سراہا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے سمیت اہم سفارتی کامیابیوں پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی۔۔۔۔ حساب برابر ہو گیا، یوسف رضا

گیلانی کی شکست پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے، حیران کن بات کہہ دی اسلام آباد(پی این آئی ) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب

سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔

close