دھیر کوٹ، مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے اس رویے کو اپنا کر ایک فعال معاشرہ تشکیل دیاجا سکتا ہے، وہ گزشتہ روز کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیراہتمام معذور افراد میں ویل چیئرز کی تقسیم کے
موقع پر خطاب کررہے تھے، کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیراہتمام دھیر کوٹ اور باغ میں دو سو ویل چیئر تقسیم کی گئی، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ معذور افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر خصوصی افراد کی مدد کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم کام ہے اور کائنات میں اعلیٰ شخصیات او ر پیغمبروں نے دکھی انسانیت کو راحت اور سہولت پہنچائی، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اس حوالے سے بہت اچھا کام کررہا ہے اور ہر مشکل لمحے میں یہ تنظیم اپنے عوام کے مسائل کے حل کے لئے لوگوں میں موجود ہوتی ہے، تارکین وطن کے لئے اس تنظیم کا کردار مثالی ہے اور انہیں بھی اپنے علاقوں میں سماجی اور بھلائی کے کاموں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے مذید کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری اختر کی سماجی خدمات لائق تحسین اور قابل فخر ہیں، چوہدری اختر جیسی شخصیات ہی ہمارے معاشرے کاحسین چہرہ ہوتا ہے، انہوں نے کرونا وائرس کے دوران تما م مختلف ہسپتالوں کو وینٹی لیٹر سمیت دیگر وائرس سے بچنے کے لئے اشیاء فراہم کیں اور اس کے علاوہ نادار اور غریب طبقہ میں اشیاء خوردونوش کی تقسیم کی۔ تقریب میں کنٹری منیجرساجد دلاور، راجہ منیر، سید امجد گردیزی، چراغ منزل کی چیئر پرسن محترمہ نسرین عزیز
سردار طاہر عباسی،رضوان عباسی اور قاری اقبال تبسم سمیت دیگر سیاسی وسماجی زعماء نے شرکت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں