عام انتخابات سے قبل ہر سطح پر تنظیم سازی کو مکمل کرتے ہوئے عام آدمی تک پارٹی کا پیغام پہنچایا جائے، چوہدری لطیف اکبر کا پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو پیغام

اسلام آباد (پی این آئی) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات میں پارٹی کے فعال کردار کو یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر تنظیم سازی کو مکمل کرتے ہوئے عام آدمی تک اس کے گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچایا جائے

اور آئندہ انتخابات میں وفاقی حکومت کی طرف سے ممکنہ دھاندلی کے منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے اس کے عزائم کو خاک میں ملانے کے کئے صف بندی کی جائے،عوام کو تیار کیا جائے کہ جس طرح پاکستان کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حکومتوں کا ووٹ چوری سے روکا گیا اسی طرح کسی کو بھی آزاد کشمیر کا الیکشن چوری نہ کرنے دیں گے۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں الائیڈ ونگز کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس سے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور، سید عزادار حسین کاظمی ،عامر ذیشان جرال ،صاحبزادہ محمود ایڈووکیٹ ،عبدالشکور صدیق،سردار زاہد شریف،نورین کاظمی،شجاعت کاظمی،نصیر راٹھور، تنویر قریشی ، چوہدری محمود، انیس کشمیری، سردار ، رفیق گورسی، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں تمام ذیلی تنظیموں کے سربراہان نے اپنی اپنی تنظیم کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے متعلق آگاہ کیا۔ جس پر صدر جماعت نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ 8 مارچ تک تمام ذیلی تنظیموں کی مرکزی باڈی مکمل کرکے مرکزی دفتر میں فراہم کی جائیں اب جبکہ عام انتخابات کا شیڈول آنے والا ہے تمام عہدیداروں پارٹی کو متحرک کرتے ہوئے ووٹر تک پہنچیں اور رابطہ مہم کو تیز کریں۔ موجود حکومت نے جس طرح عوام کوگڈ گورننس اور میرٹ کے نام پر مایوس کیا خاص طور

کرونا وبا کے دوران انھیں تنہا چھوڑ دیا وہ کسی صورت ان کے دعووں میں نہیں آئیں گے اور ساتھ ہی ووٹ چوروں پر بھی ان کی نظریں ہیں ان انتخابات میں عوام کو بروقت رہنمائی کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہم پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی اور محترمہ فریال تالپور قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھی مذمت کی اور پاک بھارت افواج کی جانب سے ایل او سی پر مکمل فائر بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔۔۔۔

close