کشمیری مہاجرین تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہیں، پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے، گلزار فاطمہ

پشاور (پی این آئی) سابق رکن اسمبلی اور انصاف وویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری گلزار فاطمہ نے کہا ہے کہ کشمیری مہاجرین تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہیں اور وہ انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار اداکریں گے وہ دورہ ئ پشاور کے دوران اندرون شہر میں حلقہ جموں چھ میں پی ٹی آئی

آزادجموں وکشمیر پشاور ریجن کے جوائنٹ سیکرٹیری شہزاد کشمیری کی قیادت میں مہاجرین کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں۔گلزارفاطمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت کے شایان شان بنانے کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کا راستہ اپنایا ہے۔یہ راستہ مشکل ضرور ہے مگر ملک کو موجودہ مسائل کے بھنور سے نکالنے کا اس کے سوا کوئی دوسرا طریقہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کو حالات کی جس دلدل میں کھڑا کیا ہے اس سے نکلنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام وقت کی ایک جابر اور اُبھرتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔کشمیری عوام چار نسلوں سے آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو ترجیح اول کے طور پر دنیا کے سامنے حقیقی سیاق وسباق اور تناظر میں پیش کر نے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس سے بھارت شدید سفارتی دباؤ میں ہے۔بھارت کا میڈیا یہ اعتراف کر رہا ہے کہ عمران خان ہر فورم پر کشمیر کی بات کر کے بھارت کو زچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا آزادکشمیر کے انتخابات عمران خان کے کشمیر ویژن اور ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم ہیں۔مہاجرین کو اپنے اسلاف اور ہم وطنوں کی قربانیوں کو پیش نظر رکھ کر پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ کرنا

چاہئے۔اس موقع پر شہزاد کشمیری نے کہا کہ مہاجرین پوری قوت سے تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ انتخابات میں درست فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے باہر رہنے کے باجودمہاجرین اپنی شناخت اور مسئلے سے الگ اور دور نہیں۔۔۔۔

close