آزاد کشمیر، حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 ڈڈیال سے سینکڑوں افراد کا پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرکا سونامی ڈڈیال میں داخل۔ حلقہ ایل اے 1 میرپور1 ڈڈیال سے سینکڑوں لوگ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ا س بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹ گلبرگ اسلام آبادمیں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و

پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں چوہدری نثار، عنصر مغل، چوہدری بشارت، چوہدری عاشق علی، چوہدری یاسین، چوہدری واصف ظفرچوہدری اخلاق، چوہدری یاسر ریاض، چوہدری رفاقت علی، چوہدری واجد، چوہدری عدیل کرامت، چوہدری بشارت، چوہدری حفیظ،چوہدری ستار، حاجی عدالت،چوہدری خادم حسین،چوہدری خادم،چوہدری عنصر،چوہدری الیاس،چوہدری عابد جگا،چوہدری یاسر ریاض، حاجی اعظم، ملک محبوب حسین، حاجی عبدالرزاق، چوہدری محمد تاج، چوہدری سلطان محمود، خلاد محمود، رضوان طارق، چوہدری ساجد محمود بھٹو،پہلوان افتخار، چوہدری عنصر محمود، راجہ طعفران،چوہدری محمود، چوہدری غفار، چوہدری یونس چٹھہ، چوہدری عبدالرزشید، چوہدری افضل، چوہدری زبیر،ملک طالب حسین، چوہدری اعظم، چوہدری شبیر، ملک سفیر،حاجی چوہدری زرشد محمود، چوہدری وہاب ارشد، چوہدری قربان حسین،چوہدری پرویز، چوہدری منیر، چوہدری یاسر ظہور، چوہدری اللہ دتہ، مرزا برکت حسین، راجہ مظہر حسین، چوہدری نجابت علی، میاں انتظار، چوہدری عنصر محمود، حاجی خالد محمود، چوہدری یاصف علی،چوہدری نصیر اکرم، چوہدری ادریس،

چوہدری ناصر محمود، چوہدری اسد محمود،چوہدری زبیر ازرم، چوہدری سلیماحسان تاصف،چوہدری افتخار مالک،چوہدری ظفر اقبال، چوہدری محمد شبیر،چوہدری کامران رشید، چوہدری محمد شریف، چوہدری محد شکور،حارون رشید،عمران مانا،مرزا کامران،چوہدری افضل،چوہدری محمد سلیم، ملک شہزاد،راجہ عابد، لیاقت مغل، الیاس مغل،چوہدری اکرم، راجہ آصف، اللہ دتہ، کالا خان،دعود احمد،ملک خداداد، ملک طارق، ملک مختار،اویس یاسین،افراز عجائب اور دیگر شامل ہیں۔جبکہ اس موقع پرپی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی نائب صدرچوہدری اظہر صادق، پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردارامتیاز خان، چئیرمین عارف، شفیق رٹوی ایڈووکیٹ، ندیم کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری ارشد محمود، سید ابرار حسین ایڈووکیٹ، عدنان بہزاد اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ پی ٹی آئی کشمیر میں آئے روز بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عوام اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں اور تبدیلی کی ہوائیں اب آزاد کشمیر کی طرف مکمل رخ کر چکی ہیں۔آج ڈڈیال سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت تبدیلی کا بڑا اشارہ ہے۔

ڈڈیال کی سیٹ انشا ء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔پی ٹی آئی کشمیر حکومت میں آکر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائے گی۔ڈڈیال سے آج۔ی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ آج حلقہ ایل اے ون کی اگلی نشست کا فیصلہ ہو چکا ہے ڈڈیال سے سینکڑوں افراد نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر کے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ڈڈیال عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں کا قلعہ بن چکا ہے ڈڈیال کے لوگوں کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ کریں گے اگلے دنوں میں ڈڈیال کے بڑے بڑے نام پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے الیکشن سے قبل ہی ڈڈیال کی سیاست کا فیصلہ ہو جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close