پاکستان کے کیساتھ غیر مشروط کھڑی جماعت مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے، سردار عتیق احمد خان

پٹہکہ (پی این آئی) قائد مسلم کانفرنس وسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے کیساتھ غیر مشروط کھڑی جماعت مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے مسلم کانفرنس کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے

ہوئے مسلم کانفرنس کیساتھ کھڑے ہوں مشکل وقت میں صبر سے کام لیں اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ہم نے مشاروت سے آگے بڑھنا ہے ساتھی نارا ض ہوں تو دکھ ہوتا ہے جن لوگوں نے مسلم کانفرنس کو چھوڑ ا انہوں نے اپنا نقصان کیا ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں ہمارے ساتھیوں نے روزہ افطار کر نے میں جلدی کی مغرب کے بجائے عصر کے وقت توڑ دیا مسلم کانفرنس کے ساتھیوں کو دوسری جماعتوں میں نیچے یا آخر کی کرسی پر بیٹھے دیکھ کرتوہین محسوس کرتا ہوں ہمیشہ غیر ریاستی جماعتوں نے مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی کوشش کی عزت زلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اقتدار اللہ نے دینے ہوتا ہے مسلم کانفرنس کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء وسابق ایڈ منسٹریٹر پٹہکہ سلیم اعوان کی طرف سے دیے گے استقبالیہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس کو کوئی پہلی بار توڑنے کی کوشش کی روز اول سے مسلم کانفرنس پر وار ہوتے رہے کہ مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکن ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہ کر یہ ثابت کرتے رہے کہ ہم اپنی غیرت کا سودہ نہیں کرتے اقتدار کی خاطر جماعتیں بدلنے والے کامیاب نہیں ہو سکتے جماعت چھوڑنے والوں نے بہت جلدی کی روزہ مغرب کے وقت افطا ر کرنے کے

بجائے انہوں نے عصر کے وقت روزہ توڑ دیا مسلم کانفرنس کانفرنس ریاستی تشخص اور اپنے نظریے پر قائم ودائم ہے ہم الیکشن کی تیاری میں ہیں پوری قوت سے الیکشن لڑیں گے تنظیم سازی کا عمل شروع ہو چکا ہے مسلم کانفرنس اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھیں فیلڈ مارشل لا ایوب خان کے دور سے لیکر اس وقت تک مسلم کانفرنس کے خلاف بڑی سازشیں ہوئیں اللہ نے ہر مشکل وقت میں جماعت کو سرخرو کیا یہ شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم کانفرنس کا پرچم تھا ما ہوا ہے مسلم کانفرنس کو منظم کرنے کی ضرورت ہے پانچ فروری کے موقع پر ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں مسلح افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے میں آج بھی پرویز مشرف کے فارمولے کا حامی ہوں جنہوں نے ستر سالوں سے بچھڑے لوگوں ملانے کی کوشش کی اور بڑے عرصہ بعد باپ بیٹا ماں بیٹی ودیگر رشتے داروں کو آر پار ملنے کا موقع دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم غیر مشروط طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں مسلہ کشمیر نازک صورت حال سے گزر رہا ہے یہ دو ایٹمی ممالک کا مسلۂ ہے ہم کشمیر کے تشخص کو مجروع نہیں ہونے دیں گے کوٹلہ کے لوگو آپ مبارکباد کے مسحق ہو جنہوں ہمیشہ مسلم کانفرنس کا ساتھ دیا جن لوگوں کو جماعت نے ٹکٹ دیکر ان کی پہچان بنائی انہوں نے مشکل وقت میں

جماعت کو چھوڑ دیا میں ساتھیوں اور کارکنان کو کہتا ہوں کہ جانے والوں کے خلاف کوئی بات او کمنٹس نہ کیا جائے انہوں نے شائد بہتر فیصلہ کیا ہو آپ مبارکباد کے مستحق ہو کہ آپ جماعت کے ساتھ ہو کسی شخص کے ساتھ نہیں اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید،سیٹھ کریم اللہ عباسی،سلیم اعوان،رانا افتخار،میاں عبدالقدوس،میمونہ کیانی،عارف عباسی،میر رضوان،جاوید عجب عباسی ودیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کی صدارت مسلم کانفرنس کے ممبر مجلس عاملہ سیٹھ کریم اللہ عباسی نے کی تقریب میں سید یاسر نقوی،سجاد انورعباسی،سمیعہ ساجد،زاہدہ اعوان سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر قائد مسلم کانفرنس نے روز نامہ جموں وکشمیر کی پندرویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور سابق امید وار اسمبلی راجہ ذوالقرنین خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات بلندی کی دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں