حلقہ غربی یونین کونسل رنگلہ کے وفد کی سردارعتیق احمد خان سے ملاقات، مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) مسلم کانفرنس میں شمولیتوں کاسلسلہ جاری، آزادکشمیر بھر سے سینکڑوں کارکنان نے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ مجاہد منزل راولپنڈی میں حلقہ غربی یونین کونسل رنگلہ کے کے ایک وفد نے قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان سے ملاقات کر

کے باقاعدہ مسلم کانفرنس میں شمولیت کااعلان کیا۔ نئے شامل ہونے والوں کو قائدمسلم کانفرنس نے ہار ڈال کرخوش آمدید کہا۔ نئے شامل ہونے والوں میں راجہ طارق خان،راجہ تعظیم خان، محمد عبدالرحمان، محمدالطاف، راجہ طارق،عطاالرحمن، عمرخورشید، عمر آفتاب، وقاص منظور،عمر عبداللہ، عبدالعزیزاور آفتاب نے مسلم لیگ نواز کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت کااعلان کیا۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے قائدمسلم کانفرنس نے کہاکہ مسلم کانفرنس ماضی،حال اور مستقبل کی جماعت ہے مسلم کانفرنس کے مخالفین بھی مسلم کانفرنس کی افادیت سے واقف ہیں۔ مسلم کانفرنس کے مخالفین مامعلوم منزل کے مسافر ہیں۔وقت نے ثابت کردیا ہے کہ مسلم کانفرنس کی قیادت نے ماضی میں جو بھی فیصلے کیے وہ درست ہیں۔ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کادیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ سردارعتیق احمد خان سے مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے چیئرمین و سابق چیئرمین ضلع زکواۃ سید اظہر علی شاہ کی ملاقات آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان سے مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے چیئرمین و سابق چیئرمین ضلع زکواۃ سید اظہر علی شاہ کی ملاقات۔ ملاقات میں آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے دوران سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کررکھا ہے اور اس کی بنیاد مضبوط اور مستحکم ہے۔ کشمیریوں کے لیے پاکستان واحد آپشن ہے کیونکہ انہوں نے اس منزل کو حاصل کرنے کے لیے ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔ وہی جماعتیں سرخرو ہوتی ہیں جو مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہیں۔مسلم کانفرنس کی تاریخ آزمائشوں سے بھری پڑی ہے۔ ہمارے قائدین نے خندہ پیشانی سے ان

مشکلات کا مقابلہ کیا جو لوگ مشکل وقت میں گھبراتے ہیں وہ سیاسی اڑانیں بھرتے ہیں ان کو ساری زندگی ٹھکانہ نہیں ملتا۔قائدمسلم کانفرنس نے مزید کہاکہ مسلم کانفرنس کا قیام ایک نظریے پر ہوا ہے۔ مسلم کانفرنسی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے آمدہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔کارکنان اپنے حلقہ انتخابات میں ووٹوں کے اندراج کروائیں اور الیکشن کمیشن کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس آنے والے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کرکامیابی حاصل کریگی۔ اگراللہ نے موقع دیا تو اقتدار میں آکر گزشتہ دس سالہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کیاجائے۔دریں اثناء قائدمسلم کانفرنس سے مسلم کانفرنس حلقہ لچھراٹ کے صدر محمد رفیق کی قیادت میں لچھراٹ کے ایک وفدنے ملاقات کی۔وفد میں سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، یاسین عباسی، چوہدری یوسف، بلال حمید مغل، آفتاب سلہریا،اقبال مغل اوردیگر بھی شامل تھے۔

close