ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیلم، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس غلام مصطفی مغل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

نیلم (پی این آئی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیلم کے زیراہتمام آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس غلام مصطفی مغل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کاانعقاد کیاگیا،تقریب سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ محمدسعید اکرم خان،ڈسٹرکٹ بار نیلم کے صدر امجد حسین لون ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل

مفتی مظہرالزمان ایڈووکیٹ،ممبربارکونسل میرشرافت حسین ایڈووکیٹ، شاہد بہار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وسیشن جج نیلم چوہدری محمد فیاض، اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر خورشید انور مغل، قاضی صاحبان، جوڈیشری کے آفیسران، ضلعی انتظامیہ، وکلاء ڈسٹرکٹ بار نیلم، مظفرآباد سے صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ، سابق صدر سپریم کورٹ بار خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ،عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ،سردار طاہر علی خان ایڈووکیٹ،نذیردانش ایڈووکیٹ، محمودالحسن کاظمی ایڈووکیٹ، اعجاز سلطان ایڈووکیٹ، عبدالعزیز مغل ایڈووکیٹ، میربشارت ایڈووکیٹ،خواجہ محمد اکبر ایڈووکیٹ، ملک عادل خان ایڈووکیٹ،نعیم خان چنگیزی ایڈووکیٹ،خواجہ عامر ایڈووکیٹ، واجد نورانی ایڈووکیٹ،وقار انجم آزاد ایڈووکیٹ ودیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں وکلاء حضرات موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاکہ جسٹس غلام مصطفی مغل آزادکشمیر جوڈیشری میں ایک عہد کانام ہیں جوپوری کھلی کتاب ہیں اوراس کتاب کے کچھ سبق آج یہاں پر ذکر کیئے گئے ہیں۔ہم اپنے ایک بڑے بھائی جوانتہائی نفیس،باصلاحیت اور قانون،رولز کے مطابق عدلیہ کی تاریخ میں تاریخی فیصلے کیئے اور اپنا عرصہ پوراکرکے باعزت الوداع ہورہے ہیں۔وکلاء عدلیہ کاوقار وشان ہیں۔

عدلیہ اسی صورت میں باوقار ہوگی جب بار باوقار ہوگی۔جسٹس غلام مصطفی مغل نے بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ،چیف الیکشن کمشنر اور بطور جج سپریم کورٹ شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی نے کہاکہ بارایسوسی ایشن کاکردار قانون کی حکمرانی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔مجھے ہمیشہ وکلاء برادری کی تائید وحمایت حاصل رہی ہے جوزندگی کااثاثہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی کیلئے کبھی عہدے کی پرواہ نہیں کی۔چیف جسٹس راجہ محمد سعید اکرم خان کی موجودگی میں قانون وآئین کی بالادستی میں کوئی رکاوٹ حاہل نہیں ہوسکتی۔وکلاء معاشرے کی کریم ہوتے ہیں ان کاخطہ کی تعمیروترقی میں اہم کردار اہوتاہے۔نیلم کے وکلاء نے بھارتی جارحیت کے باوجود عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار اداکیاہے۔وکلاء حسد اور بغض سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں۔ تقریب سے ممبرآزادکشمیر بار کونسل میرشرافت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خلاف میرٹ لگنے والے ججز کی فراغت کافیصلہ ریاست کے تاریخی فیصلوں میں سے ایک ہے جس کاہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ صدر ڈسٹرکٹ بار نیلم امجد حسین لون نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل کو ان کے عہدہ کی آئینی مدت پوری ہونے پراور عدلیہ میں اعلیٰ خدمات پرخراج تحسین پیش

کرتاہوں۔سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل،قائمقام چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ محمدسعیداکرم خان کانیلم پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیاگیا وکلاء نے گلپاشی کی اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی دی۔۔۔۔۔۔

close