بھارت نے جعلی رپورٹس کی بنیاد پر پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرایا، دنیا کو اپنی غلطی کا ازالہ کرنا چاہئے، گلزار فاطمہ

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی سابق رکن اور انصاف وویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری گلزارفاطمہ نے کہا ہے کہ یورپی ادارے ای ڈس انفولیب کی طرف سے پاکستان کے خلاف جھوٹی خبروں اور افسانہ طرازیوں کے ایک نیٹ ورک کے انکشاف نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے

اب بھی اگر دنیانے بھارت کی ان حرکتوں کا نوٹس نہ لیا تو اس سے جھوٹ اور جعل سازی کو فروغ دینے والی ریاستوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے میڈیا کے دریغ استعمال کے لئے جعل سازی کا جو نیٹ ورک قائم کیا تھا اس نے پندرہ سال سے پاکستان کا عالمی امیج بگاڑنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بے چینی پیدا کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی۔انہی فرضی اور جعلی رپورٹس کی بنیا د پر بھارت نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرایا اب دنیا کو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال کر اپنی غلطی کا ازالہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کا یہ نازی جرمنی کا انداز ہے۔ نازی جرمنی نے اتحادیوں کے خلاف اسی انداز سے پروپیگنڈہ نیٹ ورک قائم کیا تھا۔بھارت چونکہ فسطائی ذہنیت کے اثر میں آچکا ہے اور ریاست پر مسلمان او ر پاکستان دشمنی کے جذبات غالب آچکے ہیں اس لئے بھارت بھی خطے میں نسل اور مذہب پرستی کی اندھی آگ میں جل کر نازی ازم کی راہوں پر چل پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی نیٹ ورک کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جھوٹ اور جعل سازی کے اس نیٹ ورک سے اعلان لاتعلقی ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے ایک اور جھوٹ کا سہار

الینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس مرحلے پر بھارت کی ان حرکتوں کو نظرا نداز کیا گیا تو بھارت کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ جدید ٹیکنالوجی کا اسی طرح منفی استعمال کرتا چلا جائے گا۔۔۔۔

close