پی ٹی آئی کرپشن فورس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، عوام مہنگائی سے بے حال ہو چکے ہیں، وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس

باغ (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جھوٹ پر جھوٹ بول بول کر ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن فورس نے عوام کا جینا دوبھر

کر دیا ہے جو اب بے حال ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا آٹا 90 روپے کلو سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ روٹی اب 15 روپے کی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا ملک کی تاریخ میں پہلی بار مہنگائی 9 فیصد سے بھی بڑھ چکی ہے انڈے 180 روپے درجن ,چینی 110 روپے سے تجاوز کر چکی جبکہ اشیائ￿ ضروریہ کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سیلاب نے متوسط طبقے سے بھی روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اے ٹی ایم دن رات مال بنانے میں مصروف ہیں اور نیازی حکومت کی کرپشن نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا ملک کے اندر کارخانے بند ہو چکے ہیں حال ہی میں امریکہ میں پاکستان کا انمول اثاثہ روزویلٹ ہوٹل بھی بند کر دیا گیا ہے جس سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ نیازی حکومت کا ایک فرنٹ مین خرید رہا ہے۔انہوں نے کہا نیازی حکومت نے جو کرپشن فورس بنا رکھی ہے اس نے ملک کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔انہوں نے کہا اس حال میں مسلم لیگ ن چپ نہیں رہ سکتی مسلم لیگ ن ہر حال میں ان اقدامات کو روکے گی اور ملک کی حفاظت اور ترقی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے اس کے قائد محمد نواز شریف نے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی مضبوط کر کے عوام کو خوشحال بنایا۔انہوں نے کہا ملک کی ترقی کیلیے اب بھی مسلم لیگ ن اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جھوٹ پر جھوٹ بول بول کر ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن فورس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جو اب بے حال ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا آٹا 90 روپے کلو سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ روٹی اب 15 روپے کی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا ملک کی تاریخ میں پہلی بار مہنگائی 9 فیصد سے بھی بڑھ چکی ہے انڈے 180 روپے درجن ,چینی 110 روپے سے تجاوز کر چکی جبکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے سیلاب نے متوسط طبقے سے بھی روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اے ٹی ایم دن رات مال بنانے میں مصروف ہیں اور نیازی حکومت کی کرپشن نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا ملک کے اندر کارخانے بند ہو چکے ہیں حال ہی میں امریکہ میں پاکستان کا انمول اثاثہ روزویلٹ ہوٹل بھی بند کر دیا گیا ہے جس سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ نیازی حکومت کا ایک فرنٹ مین خرید رہا ہے۔انہوں نے کہا نیازی حکومت نے جو کرپشن فورس بنا رکھی ہے اس نے ملک کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔انہوں نے کہا اس حال میں مسلم لیگ ن چپ نہیں رہ سکتی مسلم لیگ ن ہر حال میں ان اقدامات کو روکے گی اور ملک کی حفاظت اور ترقی کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close