آزاد کشمیر کاحسن درختوں سے ہے کبیر خان نے اسےسرسبز بنانے میں کردار ادا کیا سردار کبیر خان کی برسی کے موقع پراجتماع سے سردار عتیق احمد خان کا خطاب

بسوٹی (پی این آئی) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر وقائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان،سابق امیدوار اسمبلی وچیئرمین پی وائی او سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ ڈی ایف او سردار کبیر خان مرحوم باصلاحیت،باکردار،دیانتدار،فرض شناس،مہمان نواز،نڈر،ملنسار اور ہمدرد شخصیت کے مالک تھے،سرسبز

کشمیر ہی ہماری پہچان ہے کشمیر کی خوبصورتی جنگلات اور پہاڑوں کی وجہ سے ہے جس میں محکمہ جنگلات اور سردار کبیر جیسے فرض شناس آفیسران کا کردار ہے جیسے عوام کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے آزاد کشمیر کاحسن درختوں سے ہے کبیر خان نے کشمیرکو سرسبز بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا باغ حویلی اور پورے آزاد کشمیر میں کروڑوں پودا جات لگوا ئے بلکہ ان کی حفاظت کے لیے بھی اہم اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے آج کشمیر خوبصورت نظر آرہا ہے،سرسبز کشمیر ہی ہماری پہچان ہے کشمیر کی خوبصورتی ہی کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے سیاح آزاد کشمیر کا رخ کرتے ہیں،سردار کبیر خان مرحوم ایک غریب پرور انسان تھے نے ہمیشہ اپنے علاقے میں غریب لوگوں کی مدد کرتے رہے اور یتیم بے سہارا بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرتے رہے سردار کبیر خان نے صرف باغ بلکہ پورے آزاد کشمیر میں جہاں جہاں سردار کبیر مرحوم نے سروس کی وہاں کے لوگ ان کی سوچ پیار ومحبت،اور خلوص کی وجہ سے پورے آزاد کشمیر کے عوام ان کی عزت کرتے تھے اور آزاد کشمیر کا ہر ضلع کے عوام ان کو اپنا ہی سمجھتے تھے،سردار کبیر خان مرحوم بطور انسان ایک عظیم انسان تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکتا ہے،سردار کبیر خان مرحوم محکمہ جنگلات میں نمایاں مقام حاصل کیا جس کو محکمہ کے تمام آفیسران ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے مرحوم خصوصی طور پرمہمان نوازی کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسوٹی کے مقام پر ڈی ایف او سردار کبیر خان مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا برسی کے اجتماع سے سجادہ نشین دربار عالیہ بدھال شریف پیر سعید گیلانی،صدر مسلم کانفرنس رشید چغتائی،چیئرمین بی ڈی اے سردار جاوید خان،صدر مسلم لیگ ن سردار مشتاق نیئر،میجر عامر کبیر،ڈی ایف او سید طاہر علی شاہ،امتیاز شاہین ایڈووکیٹ،زاہد تبسم،راجہ نثار شائق صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ،سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ،سردار قیوم ایڈووکیٹ،سردار عاشق تیمور،چوہدری ساجد حمید ایڈووکیٹ،سردار رفیق خان ،چوہدری عبدالواحد،راجہ ارشاد ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع،جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما ثاقب نعیم،سردار بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ،امتیاز چغتائی،آزاد بیگ،حاجی ندیم،اعجاز سکندر،رفاقت گیلانی،قاری کامران اوردیگر نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ سردار کبیر خان مرحوم میں قائدانہ صلاحیت کوموجود تھی مرحوم کی نہ صرف محکمہ بلکہ اہل علاقہ لیے بڑی محبت تھی اور وہ غریبوں اور محکمہ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ بھرپور کردار ادا کرتے رہیں،سردار عتیق احمد خان نے مزیر کہا کہ بعض لوگ مجھے شرقی باغ سے الیکشن لڑنے کا پوچھ رہے ہیں میں انہیں کہتا ہوں کہ مجھے ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ میں الیکشن لڑوں گا یانہیں اگر میں کراچی سے الیکشن لڑ سکتا ہوں تو یہ اپنا ضلع ہے یہاں تو کوئی ایسی بات نہیں شرقی غربی سب اپنے ہیں ہم نے ہمیشہ پیار ومحبت کا پیغام دیا ہے الیکشن لڑنا سب کا حق ہے جہاں سے کوئی مرضی لڑے۔۔۔۔

close