والدین کیلئےبچوں کی اسکولز کی فیسوں سے متعلق اہم خبر

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کے طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے اسکولز کے نام ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعلیمی سال […]

آئی سی سی کی جانب سے نئی رینکنگ جاری،گرین شرٹس کی پوزیشز کیا ؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ ہی کے ہیری […]

ایک کروڑ کا جعلی ویزہ، کینیڈا جانے والا پولیس کانسٹیبل ائر پورٹ پر پکڑا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ کراچی سے ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عثمان غیر ملکی پرواز سے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ […]

کھانا دیر سے کیوں لائی، لاہور میں بھائی نے بہن کی جان لے لی

لاہور کے علاقے چوہنگ میں کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا، مقتولہ اسکول ٹیچر تھی، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چئیرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ مقتولہ کے گھر پہنچیں اور انہوں نے اہلخانہ سے […]

عمران خان کو رہا کرو، ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سے مطالبہ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویو میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل […]

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 30 دسمبر سے 8 جنوری تک بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ […]

مین گیس سپلائی پائپ لائن پھٹ گئی ،گیس کی فراہمی معطل

مین گیس سپلائی پائپ لائن پھٹ گئیکوئٹہ 18 انچ قطر کی مین گیس سپلائی پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کوئٹہ سوئی سدرن کے مطابق کوئٹہ پائپ لائن ممکنہ تخریب کاری کے باعث پھٹ گئی تھی ،کوئٹہ پائپ پھٹنے کے باعث آگ بھڑک […]

متعدد پروازیں غیرمعمولی تاخیرکا شکار

آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی، اسلام آباد کی 4 پروازیں جبکہ کراچی سے لاہور کی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ کراچی سے […]

کڑاکے کی سردی ،محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں بارش اور برفباری کم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافہ […]

عالمی شہرت یافتہ قوال انتقال کر گئے

دو قوال بھائیوں شیر علی مہر علی کی جوڑی ٹوٹ گئی، عالمی شہرت یافتہ قوال استاد شیر علی خان انتقال کر گئے استاد شیر علی خان عرصہ دراز سے علیل تھے ،مرحوم کی نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔استاد شیر علی نے […]

عوام کو بڑی سہولت مل گئی

اب شہری خود بھی اپنے موبائل سے کریمنل ریکارڈ اور اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پنجاب پبلک ایپ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالنےسےمقدمات سمیت تمام ڈیٹا سامنے آئے گا، مقدمہ سے متعلقہ تفتیشی افسر کی تفصیلات بھی درج ہونگی،نئے سافٹ میں […]