جرمن کمپنی کا پاکستان کے دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جرمن کمپنی کی نامزدگی قبول کرلی۔
ملکی ایوی ایشن انڈسٹری میں اہم پیشرفت سامنےآگئی۔ جرمن ایئرلائن یو ایس سی نے پاکستان میں فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری کرلی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جرمن کمپنی یو ایس سی جی ایم بی ایچ کی نامزدگی قبول کرلی ہے، جس کے بعد جرمنی اور پاکستان کے درمیان فضائی آپریشنز کیلئے اہم ریگولیٹری مرحلہ مکمل ہوگیا۔
جرمن ایئرلائن پاکستان کے دو بڑے شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ نئی ایئرلائن کی آمد سے فضائی مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے اور دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولیات میں اضافے کی توقع ہے۔





