آڈیو لیک کیس، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد-ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔ عدالت نے سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی۔

سما ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کی۔

علی امین گنڈاپور وکیل راجا ظہورالحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گورنر راج کے دوران نظربند ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے