آئل اور گیس کمپنیوں کے گزشتہ 10 سال کے منافع کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران کمپنیوں نے 2708 ارب 43 کروڑ کا منافع کمایا، سب سے زیادہ او جی ڈی سی ایل نے 1250 ارب روپے کا منافع کمایا۔
اوجی ڈی سی ایل نے10 سال کے دوران 1250.2 ارب روپے منافع کمایا، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے 620 ارب 30 کروڑ روپے کمائے۔ گیس ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے10 سال میں 377.1 ارب روپےمنافع کمایا۔
پاکستان اسٹیٹ آئل نے 10 سال میں 218.7 ارب روپے منافع کمایا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے10 سال میں 97.83 ارب روپے منافع کمایا۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے10 سال میں 86.1 ارب روپے منافع کمایا، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے10 سال میں 58.2 ارب روپے منافع کمایا۔






