علیمٰہ خان کے خلاف 26 نومبر کیس ، اور، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت سےمتعلق اہم پیشرفت

*علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر*

 

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا محفوظ فیصلہ تیسری بار مؤخر کرتے ہوئے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ جج امجد علی شاہ خصوصی کورس کے باعث رخصت پر ہیں۔

 

یہ مقدمہ صادق آباد تھانے میں درج ہے جس میں علیمہ خان سمیت 11 افراد نامزد ہیں۔ 26 نومبر 2024 کو پی ٹی آئی کے 10 ہزار سے زائد کارکن پابندیوں کے باوجود اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے جس پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔

 

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور و دیگر کی 27 درخواستوں پر سماعت وکلا کی تیاری نہ ہونے پر 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور ہدایت کی کہ آئندہ مزید مہلت نہیں ملے گی۔