امریکا کا مائیکرو سافٹ سمیت بھارتی کمپنیوں کوبڑا دھچکا دینے کا فیصلہ

*امریکا کا مائیکروسافٹ سمیت بھارتی کمپنیوں کو H-1B پروگرام کے تحت معطل کرنے کا فیصلہ*

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مائیکروسافٹ سمیت بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کو H-1B ویزا پروگرام کے تحت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ مائیکروسافٹ سمیت 8 ٹیکنالوجی کمپنیوں پر گرین کارڈ پروگرام کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ ان کمپنیوں کی بھرتیوں سے امریکی شہریوں کے روزگار متاثر ہو رہے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ مائیکروسافٹ نے گزشتہ برس 6 ہزار امریکی ملازمین کو نکالا جبکہ 6,300 H-1B ویزے اور 3 ہزار گرین کارڈ حاصل کیے۔ ہر ایک امریکی ملازم کے مقابلے میں ڈیڑھ غیر ملکی کارکن کو رکھا گیا۔

 

مائیکروسافٹ کا موقف ہے کہ 6 ہزار درخواستوں میں سے 80 فیصد پرانے ملازمین کے ویزوں میں توسیع کے لیے تھیں، نئی بھرتیوں کے لیے نہیں۔

 

جے ڈی وینس کے مطابق مائیکروسافٹ کے علاوہ ایڈوب، کاگنیزنٹ، انفوسس، ٹاٹا، وپرو، ایچ سی ایل اور کیپجیمنی کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

 

اس کے ساتھ 9 امریکی جامعات – ہارورڈ، ییل، اسٹینفورڈ، براؤن، پٹسبرگ، یو سی ڈیوس، کیلٹیک، ایریزونا اسٹیٹ اور ایم آئی ٹی کے خلاف J-1 ویزا پروگرام میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔