*انڈر 19 ایشیا کپ شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 8 نومبر کو*
مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ 5 نومبر سے عمان میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق سیمی فائنلز 12 نومبر کو اور فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔
ایونٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال سے ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 نومبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان کا دوسرا میچ 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ہو گا، جو ٹورنامنٹ کا سب سے اہم مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ تیسرا گروپ میچ 10 نومبر کو نیپال کے خلاف ہو گا۔
گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، افغانستان اور ملائیشیا شامل ہیں۔






