بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔ بعض شہریوں نے خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔






