عوام پر ایک اور بڑا وار , وفاقی حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی مزید بڑھا دی

وفاقی حکومت نے 24 گھنٹے بعد ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں مزید 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ حکومت نے گزشتہ تین روز کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں مجموعی طور پر 3 روپے 46 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے، جبکہ اس سے 24 گھنٹے قبل بھی ڈیزل پر لیوی میں 1 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر 5،5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی الگ سے عائد ہے۔ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں کے اخراجات پر اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔