خبردار !!! موٹرسائیکل چلانے والے ہو جائیں ہوشیار ، اہم خبر آگئی

پنجاب میں سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے افراد پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے آگاہی مہم اور ڈرائیور ایجوکیشن سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کا نہ ہونا ٹریفک حادثات کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے موٹرسائیکل کو تمام حفاظتی تقاضوں کے مطابق رکھیں۔