//

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے درجنوں دہشتگردمارے گئے

بنوں اور اطراف میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور اس کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران 24 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنوں اور اطراف میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان متعدد فائرنگ کے تبادلے ہوئے، جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

بیان کے مطابق بنوں میں حالیہ دہشتگرد حملوں اور خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کر دیے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close