سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراؤ، گارڈ زخمی
تھانہ ٹائیں کی حدود میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ اور پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔
سردار تنویر الیاس کے ترجمان کے مطابق وہ الیکشن مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے راولاکوٹ جا رہے تھے کہ ٹائیں پل کراس کرنے کے بعد ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے راستے بند کر دیے اور قافلے کو باغ جانے سے روک دیا۔
ترجمان کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ قافلہ باغ جانے پر بضد رہا جبکہ ایکشن کمیٹی کے کارکنان نے اسے آگے بڑھنے سے روکے رکھا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ قافلے پر حملہ شرپسند عناصر کی جانب سے کیا گیا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں سردار تنویر الیاس کا ذاتی گارڈ زخمی ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا قافلہ تاحال ٹائیں کے مقام پر موجود ہے اور پولیس کی جانب سے مناسب تعاون نہیں کیا جا رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






