گوشت کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ ، اب قیمت کیا ہو گئی ؟ جانئے

برائلر گوشت کی سرکاری قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ، نئی ریٹ لسٹ جاری

مارکیٹ کمیٹی نے برائلر گوشت کی سرکاری قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد صاف برائلر گوشت کا نیا سرکاری نرخ 439 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گوشت اب بھی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک نرخ 275 روپے فی کلو جبکہ پرچون نرخ 289 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود صارفین کا کہنا ہے کہ بیشتر دکاندار سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں کر رہے اور صاف برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوری میں ملوث دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ صارفین کو مقررہ قیمت پر اشیائے خور و نوش دستیاب ہو سکیں۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق فارمی انڈوں کا سرکاری نرخ 233 روپے فی درجن برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ایک پیٹی انڈوں کا تھوک ریٹ 6 ہزار 870 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close