لیونل میسی کا نیا عالمی ریکارڈ، لگاتار 9 فیفا ورلڈ کپ میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لگاتار 9 میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
رواں فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میسی ہیٹ ٹرک سمیت 8 گول کر چکے ہیں، جس کے بعد ورلڈ کپ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
میسی کا مسلسل گول کرنے کا سلسلہ فیفا ورلڈ کپ 2022 سے جاری ہے، جہاں انہوں نے نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف گول کر کے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ رواں ٹورنامنٹ میں وہ الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک جبکہ آسٹریا کے خلاف دو گول بھی اسکور کر چکے ہیں۔
اس سے قبل مسلسل ورلڈ کپ میچز میں گول کرنے کا ریکارڈ فرانس کے جسٹ فونٹین (1958) اور برازیل کے جائرزینہو (1970) کے پاس تھا، جنہوں نے مسلسل 6، 6 میچز میں گول کیے تھے، تاہم میسی نے ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






