صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، انٹرنیٹ سروس شدید سست

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار سست ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث صارفین کو آن لائن کام، ویڈیو اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم سروس میں خرابی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور بار بار کنکشن متاثر ہونے کی شکایات درج کرائی ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کے باعث آن لائن میٹنگز، تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر ڈیجیٹل خدمات میں خلل پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close